بائپرجوائے،ساحلی گوٹھوں کےمکینوں کااپنی رہائش گاہیں خالی کرنےسےانکار

Jun 14, 2023 | 12:44 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:کئی ساحلی گوٹھوں کےمکینوں نے حکومتی ہدایت کو پس پش ڈالتے ہوئے اپنی رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے سب سے قدیم باشندے چشمہ گوٹھ میں جٹ پاڑا کے40 ہزار علاقہ مکین گھر چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

سمندری طوفان کے پیشِ نظر کراچی میں شدید بارش اور آندھی آنے کا خدشہ ہے، چیئرمین یو سی 9 عمران یوسفزئی نے حکومت کی ہدایت پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چشمہ گوٹھ جٹ پاڑا کے مکینوں کیلئے10 بسیں پہنچا دی ہیں اور قریب میں شیلٹر ہوم بھی قائم کیا ہے۔

سندھ میں طوفانی صورتحال کے پیش نظر آرام باغ، صدر اور ریلوے کالونی سمیت کراچی ضلع جنوبی کی سرکاری عمارتوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔کراچی کے ساحل سمندر پر ماہی گیروں کو محفوظ رکھنے کیلئے سندھ حکومت اور اقوامِ متحدہ کے تعاون سے بنایا گیا شیلٹر ہوم لوگوں سے خالی پڑا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-14/news-1686728693-1561.mp4

مزیدخبریں