ایک نیوز: کورونا وائرس کی بیماری کا سامنا کرنے والے 20 ملین سے زیادہ امریکی سونگھنے اور ذائقے کی حس کھو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق میں تقریباً 29,700 بالغوں کا سروے کیا گیا۔محققین نےکورونا وائرس کی شدت اور ذائقہ اور بو کی کمی کے درمیان تعلق کا تعین کیا ہے۔جس میں بتایا گیا کہ 20 ملین سے زیادہ امریکی جن کو کوروناہوا تھا وہ اپنی سونگھنے اور ذائقہ کی حس کھو چکے تھے اور کم از کم 25 فیصد میں یہ حواس بحال نہیں ہو سکی ہیں۔
نیشنل ہیلتھ انٹرویو سروے کے 2021 کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے، محققین نےنشاندہی کی ہے کہ تقریباً 60 فیصد شرکاء جن کو کوویڈ ہوا تھا کو سونگھنے کی حس اور تقریباً 58 فیصد کو ذائقے کی کمی کا سامنا رہا ہے۔
ان شرکاء میں سے 24 فیصد میں صرف جزوی بہتری کا مشاہدہ ہوا ہے جب کہ 3 فیصد سے زیادہ کی سونگھنے کی حس میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ ذائقہ کی حس کھونے والوں میں سے 20 فیصد نے جزوی طور پر ذائقہ کی حس دوبارہ حاصل کی اور 2 فیصد سے زیادہ ابھی تک ذائقہ کی حس کی نعمت سے محروم ہیں۔
کورونا وائرس میں مبتلا 2 کروڑ لوگوں میں سونگھنے اور ذائقے کی حس ختم
Jun 14, 2023 | 12:42 PM