ایک نیوز: بیپر جوائے خطرناک تو ہے مگر ریڑھی گوٹھ کے بچوں نے بائپرجوائے کو بلا خوف انجوائے کرنا شروع کر دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ریڑھی گوٹھ کے بچوں نے بائپر جوائے کو بلا خوف انجوائے کرنا شروع کر دیا ہے بچے کھلے سمندر میں ڈوبکیاں لگا کر نہا رہے ہیں۔ بائیپر جوائے نے ایک طرف لوگوں میں خوف پیدا کیا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف ریڑھی گوٹھ کے بچے اس طوفان کو انجوائے کر رہے ہیں ۔
ریڑھی گوٹھ میں بچے سمندری طوفان بائیپر جوائے سے لطف اندوز ہونے لگے pic.twitter.com/LnCl78ClVt
— AIK News News (@pnnnewspk) June 14, 2023
بچوں کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے ہمیں مزہ آرہا ہے اور ہم اس طوفان کو انجوائے کر رہے ہیں۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پانی انکے گھروں تک آگیا تھا۔