ایک نیوز: سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر کراچی میں ممکنہ حالات کے حوالے سے اقدامات مکمل کردیئے گئے ہیں،اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ خصوصی تربیت یافتہ ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل ہے،یونٹ جدید سازوسامان, چھوٹی کشتیوں سے لیس اور 24گھنٹے الرٹ رہے گا،شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 پر فوری رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ڈویژن نے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ جاری کردیا،یونٹ آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے خصوصی احکامات پر قائم کیا گیا ہے،شہر میں ممکنہ بارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کااربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ ہمہ وقت تیار ہے۔
اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ بارش میں پھنسے شہریوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ خصوصی تربیت یافتہ ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل ہے،یونٹ جدید سازوسامان, چھوٹی کشتیوں سے لیس اور 24گھنٹے الرٹ رہے گا،شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 پر فوری رابطہ کریں۔