بغاوت پر اکسانے کاکیس، فواد چوہدری ذاتی حیثیت میں طلب

Jun 14, 2023 | 11:56 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  نے   فواد چوہدری کو 17 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے  17 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ۔

عدالت نےملزم فواد چوہدری کے اسلام آباد اور لاہور والے گھر سے سمن کی تعمیل کروانے کی ہدایت دی ہے، فواد چوہدری اور ضامن کو سمن پر تعمیلی رپورٹ 17 جون کو طلب کر لی گئی ہے۔عدالت نےپولیس اہلکار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیل رپورٹ ایسے کروائی جاتی ہے؟ جج طاہر عباس سپرا  نے کہا کہ تعمیلی رپورٹ پر دستخط کروائے جاتے ہیں،شناختی کارڈ نمبر لکھا جاتا ہے اور ایک گواہ رکھا جاتا ہے ۔عدالت نےاہلکار سے استفسار کیا کہ جونیئر کو آپ ایسے سیکھائیں گے؟

پولیس اہلکار  نے کہا کہ ملزم کے نمبر پر کال کی نمبر بند تھا۔عدالت نے پولیس اہلکار کو دوبارہ ملزم کے نمبر پر کال کرنے کی ہدایت  کی۔عدالتی حکم پر تعمیلی اہلکار نے ملزم کے موبائل نمبر پر دوبارہ کال کی۔عدالت نے ملزم کے لاہور اور اسلام آباد والے گھر پر دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تعمیلی رپورٹ طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں