آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: شہباز شریف اور اہلخانہ کیخلاف سماعت 22 جون تک ملتوی

Jun 14, 2023 | 11:30 AM

ایک نیوز: منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہلخانہ کے خلاف کیس میں نیب نے چیئرمین نیب کی جانب سے تصدیق شدہ سپلیمنٹری رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت ہوئی۔ نیب نے چیئرمین نیب کی تصدیق شدہ سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرائی۔ 

نیب رپورٹ کے مطابق ملزمان کیخلاف شواہد نہیں ملے۔ عدالت نے نیب سپلیمنٹری رپورٹ کی نیب چیئرمین سے تصدیق کا حکم دیا تھا۔ نیب لاہور نے نیب چیئرمین کی تصدیقی تفتیشی رپورٹ جمع کرا دی۔ 

عدالت نے ہارون یوسف ٫سید طاہر نقوی  ٫ سلمان شہباز کی طلبی کے نوٹس ہر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے نئے ملزمان کو طلب کرنے یا نہ کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تینوں نئے ملزمان تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار پانے پر ضمانت کی درخواست واپس لے چکے ہیں۔ نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے۔ 

اس حوالے سے وکیل کا کہنا ہے کہ شواہد ناکافی ہوئے تو ان ملزمان کو  بری کردیا جائے گا۔ شہباز شریف اور دیگر کے وکیل امجد پرویز نے دلائل مکمل کر رکھے ہیں۔ نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے شواہد نہیں ملے۔ نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے مزید سماعت 22  جون تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں