لندن: نواز شریف سے ملاقات، جہانگیر ترین کا جواب دینے سے گریز

Jun 14, 2023 | 11:17 AM

ایک نیوز: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے لندن میں ممکنہ ملاقات کا سوال گول کرگئے۔

نواز شریف نے اپنی گاڑی کا شیشہ کھول کر سوال سنا مگر ہاتھ ہلا کر چلے گئے۔

سابق ویراعظم نے قتل کی سازش سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پاس ثبوت نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ یہ بات عمران خان سے پوچھیں، میں اس پر کیا کہہ سکتا ہوں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ پہلا دورہ لندن ہے، جہانگیر ترین اتوار کی شب لندن پہنچے جہاں انہوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین کا لندن میں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے اور ان کی لندن میں (ن) لیگی قیادت سے ملاقات کا امکان ہے، وہ لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔

مزیدخبریں