سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرسکتاہے:این ڈی ایم اے

Jun 14, 2023 | 10:15 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: این ڈی ایم اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔  طوفان 13-14 جون تک سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی حصے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام سمندری طوفان بپرجوائے سے متعلق قومی رابطہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کی۔اجلاس میں بپرجوائے کے ممکنہ خطرات اور پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان نیوی، سیکریٹری سندھ، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی۔ جبکہ محکمہ موسمیات سمیت تمام وفاقی و صوبائی اداروں کے متعلقہ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

 نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔  طوفان 13-14 جون تک سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی حصے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ سمندری طوفان سے ساحلی علاقوں میں تیز آندھی، طوفانی بارشیں اور طغیانی آسکتی ہے۔ بائپرجوائے کی بین الاقوامی ماڈلز کے ذریعے پیشرفت پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔ 13 تا 17 جون ماہی گیر اور سیاح کھلے سمندر کی جانب رخ کرنے میں احتیاط کریں۔

این ڈی ایم اے نے وفاق، بلوچستان اور سندھ کے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ متعلقہ ادارے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی مشینری اور طبی عملے کی موجودگی یقینی بنائیں۔پاکستان نیوی اور سمندری امور کے ادارے ساحلی پٹی کی نگرانی کو مزید فعال کریں۔ جبکہ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پرعمل کریں۔

مزیدخبریں