ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

Jun 14, 2023 | 10:11 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس پرگزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے کینیا اور یو اے ای سےباہمی قانونی تعاون کےمعاہدے سےمتعلق آگاہ کیا۔اٹارنی جنرل کے مطابق اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کے معاہدوں کیلئے مزید وقت لگے گا۔

حکمنامہ کے مطابق کینیا اور یو اے ای سے معاہدوں کیلئے اٹارنی جنرل کی مہلت دینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔ارشد شریف کی دوسری اہلیہ جویریہ صدیق کے وکیل نے اقوام متحدہ سے تعاون لینے بارے آگاہ کیا۔ ارشد شریف کی والدہ کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے5 افراد کو شامل تفتیش کرنےکی درخواست کی۔سپریم کورٹ معاملے کی تحقیقات میں صرف سہولت کاری کر رہی ہے،اعلی عدلیہ کسی شخص کو شامل تفتیش کرنے کا نہیں کہہ سکتی۔

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ ارشد شریف کی والدہ کے وکیل کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹائی جاتی ہے،جن افراد کو شامل تفتیش کرنا ہے اس کی درخواست جے آئی ٹی کو دی جا سکتی ہے۔کیس کی مزید سماعت جولائی میں ہوگی۔

مزیدخبریں