نائیجریا: باراتیوں کی کشتی الٹ گئی،100 افراد ہلاک

نائیجریا: باراتیوں کی کشتی الٹ گئی،100 افراد ہلاک
کیپشن: Nigeria: 100 people died when the Barati boat capsized

ایک نیوز: شمالی نائیجیریا میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی حادثےکےنتیجےمیں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا  کے مطابق نائیجریئن پولیس اور مقامی رہائشیوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کشتی ریاست کوارا میں دریائے نائیجرمیں الٹ گئی۔
ترجمان پولیس کاکہناہےکہ100افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے،اورزندہ بچ جانےوالوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔
دوسری جانب مقامی رہائشی کا کہنا تھا کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ہمسائی ریاست نائیجر کے ایگبوتی گاؤں میں رات بھر جاری شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ حادثہ صبح3 بجے کے قریب پیش آیا جس کا علم گھنٹوں بعد ہوا، لہٰذا متاثرین کو بروقت نہیں بچایا جاسکا۔