سمندری طوفان ،ضلع جنوبی کےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ڈپٹی کمشنر

سمندری طوفان ،ضلع جنوبی کےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ڈپٹی کمشنر
کیپشن: Hurricane, emergency imposed in South District hospitals, Deputy Commissioner

ایک نیوز:ضلع جنوبی کےڈپٹی کمشنر غلام مرتضیٰ شیخ نےکہاہےکہ سمندری طوفان  کےپیش نظرضلع بھر کےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،ڈی ایچ اےفیز8میں ساحل پرقائم تمام ریسٹورنٹس کوبھی مکمل بندکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ضلع جنوبی کےڈپٹی کمشنرغلام مرتضیٰ شیخ نےمختلف علاقوں کادورہ کیااورمخدوش عمارتوں کوخالی کرانےپرعمل درآمدکرواتےہوئے36خطرناک عمارتوں کوخالی کرالیا۔
ضلع جنوبی ڈپٹی کمشنرکاکہناہےکہ سمندری طوفان کےپیش نظرضلع بھرکی36خطرناک قراردی گئی عمارتوں کوخالی کرالیاگیا،خطرناک قراردی گئی عمارتوں میں واقع دکانوں کوبھی سیل کیاگیا،مخدوش عمارتوں میں مقیم لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا،ڈی ایچ اےفیز8میں ساحل پرقائم تمام ریسٹورنٹس کوبھی مکمل بندکردیاگیا۔
غلام مرتضیٰ شیخ کامزیدکہناہےکہ ضلع جنوبی میں زیرتعمیرعمارتوں کاکام بھی رکوادیاگیاہے،آرم باغ،صدر،لیاری،گارڈن،سول لائن میں3شیلٹرہاؤس قائم کئےگئےہیں،ضلع جنوبی کےتمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔