419میٹرزیرزمین دنیاکاانوکھاہوٹل

419میٹرزیرزمین دنیاکاانوکھاہوٹل
کیپشن: 419 meters underground Dunya Ka Anukha Hotel

ایک نیوز:جس طرح دبئی کا جیوورا دنیا کا بلند ترین ہوٹل ہونے کا اعزاز رکھتا ہے، اسی طرح ویلز کے کوہ اسنو ڈونیا میں واقع ڈیپ سلیپ ہوٹل دنیا میں زمین کی بہت زیادہ گہرائی میں ہونےکے حوالے سے اپنا مقام رکھتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق یہ ہوٹل ایک خالی اور متروکہ419  میٹر گہری کان میں قائم ہے، جو چار پرائیویٹ ڈبل بیڈ کیبن اور ایک گروٹو روم بشمول ایک ڈبل بیڈ، ایک طعام گاہ اور ٹوائلٹ کی سہولت سے آراستہ ہے۔
ڈیپ سلیپ ہوٹل اپنی نوعیت کے حساب سے واحد اور منفرد ہے۔ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے پتھروں کی کان (کو مورٹھن سلیٹ مائن) کی گہرائی میں 419 میٹر زیر زمین واقع ہے، اسے کافی عرصہ قبل چھوڑ دیا گیا تھا لیکن اب اسے ہوٹل بنا دیا گیا ہے اور اسے دنیا کے گہرے ترین ہوٹل کے طور پر مشتہر کیا جارہا ہے۔ 
اگر آپ اس عجیب و غریب ہوٹل میں ایک رات قیام کے خواہش مند ہیں تو نہ صرف آپ کو550 برطانوی پاؤنڈ یا688 امریکی ڈالرز ادا کرنے ہوں گے بلکہ آپ کو ڈھلوان کی جانب جانے والی ایک مشکل، گہرے اور غیر ہموار رستے سے گزر کر اس پرانی کان کے شافٹس تک پہنچنا ہوگا جہاں یہ منفرد ہوٹل آپ کا منتظر ہوگا۔