ایک نیوز:بھارت میں ایک شخص کو نشےکی حالت میں شہری کولفٹ دینامہنگاپڑگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دہلی میں گاڑی میں شراب پینے والا شخص دوسرے انجان شخص کو گاڑی میں لفٹ دے کر اس کی کہی گئی جگہ پر پہنچانے کے بعد خود اپنی گاڑی سے اتر کر رکشے میں سوار ہو کر گھر چلا گیا۔
رپورٹس کے مطابق امیت پرکاش کو اپنے ساتھ ہونے والی واردات کا ایک دن بعد پتا چلا کہ وہ گاڑی، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور18 ہزار روپے سے بھی محروم ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیت پرکاش نے پولیس کو بتایا کہ آفس سے واپسی پر اس نے گاڑی سے اتر کر نشے کی حالت میں شراب دکان سے خریدی جس کیلئے 2 ہزار کے بجائے20 ہزار روپے دکاندار کو دیے تاہم اس نے18 ہزار روپے واپس کردیے۔
امیت پرکاش نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی میں واپس بیٹھ کر اس نے پھر شراب پینا شروع کردی اور اسی دوران ایک شخص نے وہاں آکر اس سے بھی گاڑی میں آکر شراب پینے کی درخواست کی جو میں نے مان لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر انجان شخص نے پرکاش سے کہا کہ سوبھاش چوک چلتے ہیں جہاں جا کر پرکاش بھول گیا کہ وہ خود گاڑی کا مالک ہے۔
رپورٹس کے مطابق سوبھاش چوک پر نامعلوم شخص نے پرکاش سے گاڑی سے اترنے کا کہا تو وہ گاڑی سے اتر گیا جس کے بعد پرکاش رکشے میں سوار ہو کر میٹرو اسٹیشن پہنچا اور وہاں سے پھر ٹرین پکڑ کر اپنے گھر آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف چوری اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نشے کی حالت میں ہونے کے باعث بھارتی شہری اپنے ساتھ ہونے والی واردات کرنے والے کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکا جس کے بعد پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تفتیش کر رہی ہے۔