ایک نیوز:ہرن کےسانپ کھانےکےبعدزرافہ بھی ہڈیاں چبانے میدان میں آگیا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق کچھ دنوں قبل ایک ہرن کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ہرن کو سانپ کھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاہم اب ایک زرافےکی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں زرافہ ہڈیاں چبا رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرن اور زرافے دونوں سبزی خور جانور ہیں تاہم ان جانوروں کے غیر معمولی رویے نے انٹرنیٹ صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہرن کے بعد ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں زرافے کو ہڈیاں چباتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Giraffes are herbivores & use their long necks to reach the leaves & buds in the tree top. They have evolved that way.
— Susanta Nanda (@susantananda3) June 12, 2023
But sometimes chew & eat bones to get phosphorus. Nature is amazing. https://t.co/Llw6bHRj9I pic.twitter.com/VkICSn1lin
انڈین فاریسٹ سروس (IFS) آفیسر سوسنتا نندا نے ویڈیو شیئر کی جس میں زرافہ کو ہڈیاں چباتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ نیشنل جیوگرافک کے مطابق ہڈیوں کو کھانے سے زرافوں کو کیلشیم اور فاسفورس فراہم ہوتا ہے اور یہ محض ہڈیوں کو خالی چبانے یا چوسنے سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔