ذہانت یاجادو14 سالہ لڑکا ایلون مسک کی کمپنی میں بطور انجینئر بھرتی

Jun 14, 2023 | 04:24 AM

ایک نیوز:ایلون مسک نے اپنے سب سے کم عمر ملازم کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے14 سالہ گریجویٹ کو اسپیس ایکس کمپنی میں بطور سافٹ ویئر انجینئر بھرتی کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کیرن کوازی نو سال کی عمر میں کالج گئے،11 برس کی عمر میں جامعہ میں داخلہ لیا اور اگلے تین برس میں انہوں نے یونیورسٹی آف سانتا کلارا سے گریجویٹ بھی کرلیا۔ غیرمعمولی ذہانت اور صلاحیت کے حامل کیرن اب ایلون مسک کی نظر میں آگئے اور انہوں نے کمپیوٹرسائنس اور انجینئرنگ میں ڈگری لی ہے۔
ایلون مسک نے انہیں ملازمت کا خط دیدیا ہے اور اب وہ اگلے ماہ اسپیس ایکس کمپنی میں اسٹارلنک سیٹلائٹ کی تیاری میں بطور سافٹ ویئر انجینئر کام کریں گے۔ ان کے والدین کہتے ہیں کہ وہ پیدائشی فطین (جینیئس) ہے اور صرف دو سال کی عمر میں طویل جملوں میں گفتگو کرسکتا تھا۔ نوعمر طالبعلم نے اس اہم خبر بھی پرسکون رہتے ہوئے اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔
کیرن نے اپنے لِنکڈاِن اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’میں سیارہ زمین کی سب سے زبردست کمپنی میں بطورسافٹ ویئر انجینئر کام کا آغاز کررہا ہوں، جہاں میں اسٹارلنک انجینئرنگ ٹیم کا حصہ بنوں گا۔‘
کچھ ماہ قبل وہ مشین لرننگ کا چارماہ کا کورس کرچکے ہیں اور سوشل میڈیا پر غلط مواد روکنے والا الگورتھم بھی لکھ چکے ہیں۔

مزیدخبریں