قدرت کاکرشمہ،خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئیں

قدرت کاکرشمہ،خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئیں
کیپشن: By the grace of nature, the woman came back to life during her last rites

ایک نیوز: امریکا میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئیں۔
تفصیلا ت کےمطابق جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر موقع پر موجود لوگ ششدر رہ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ دوران علاج دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی ہیں۔ خاتون بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔
خاتون کے بیٹے کے مطابق انتقال کی خبر سن کر 76سالہ والدہ کی آخری رسومات کی تیاری کرلی تھی۔ آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے جیسے ہی خاتون کو تابوت سے نکالا گیا تو وہ سانس لے رہی تھیں۔
خاتون کو فوری طور پرہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے زندہ ہونے کی تصدیق کی ۔خاتون کی سانس بحال ہونے پر ان کے بیٹے اور اہلخانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معجزہ قرار دیا۔ خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔