میئر کراچی کے انتخابات کیلئے اہم پیشرفت

Jun 14, 2023 | 00:43 AM

ایک نیوز :میئر کراچی کے انتخابات میں ایک اہم ترین پیشرفت  سامنے آئی ہے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے کے ایم سی کیلئے پارلیمانی لیڈر کا اعلان مبشر حسن زئی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مبشر حسن زئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے تمام کے ایم سی اراکین کو ہدایت نامہ بھی جار ی کی گئی ہے کہ تمام اراکین میئر کے انتخاب میں پارٹی ہدایت کی مطابق ووٹ دیں۔ ووٹ نہ دینے یا غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی ۔ تمام اراکین میئر کیلئے نعیم الرحمان اور ڈپٹی میئر کیلئے سیف الدین کو ووٹ دینگے۔ 

مزیدخبریں