گلوبل ٹی20 لیگ کی ڈرافٹنگ، پاکستانی کرکٹرز منتخب

گلوبل ٹی20 لیگ کی ڈرافٹنگ، پاکستانی کرکٹرز منتخب
کیپشن: Global T20 League Drafting, Pakistani Cricketers Selected

ایک نیوز :گلوبل ٹی20 لیگ کی ڈرافٹنگ میں پاکستانی کرکٹرز منتخب کرلیے گئے۔

شاہد آفریدی کو بطور مارکی پلیئر ٹورونٹو نیشنلز نے منتخب کیا ہے۔ 

محمد رضوان کو وینکوور نائٹس اور شعیب ملک کو مسی ساگا پینتھرز نے منتخب کیا۔

محمد رضوان اور شعیب ملک گلوبل ٹی20 لیگ میں بطور آئیکون کھلاڑی منتخب کیے گئے ہیں۔ 

افتخار احمد کو بطور مارکی پلیئر سرے جیگوارز نے منتخب کیا۔

واضح رہے کہ گلوبل ٹی20 کا سیزن تھری کینیڈا میں کھیلا جائے گا۔