ایک نیوز :قاہرہ میں میٹرو ٹرین کیلئے مصر اور جنوبی کوریا میں 46 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہوگیا۔
مصر کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون رانیہ المشات اور جنوبی کوریا کے سفیر برائے مصر کم یونگ ہیون معاہدے پر دستخظ کر رہے ہیں۔یہ بات مصر کی وزارت بین الاقوامی تعاون نے بتائی، معاہدے کے تحت مصر کو 320 بوگیوں پر مشتمل 40 ٹرینیں فراہم کی جائیں گی۔
اکنامک ڈیولپمنٹ کوآپریشن فنڈ آف کوریا، ان ٹرینوں کیلئے فنانسنگ کرے گا۔ٹرین کی زیادہ تر بوگیاں براہ راست جنوبی کوریا سے درآمد کی جائیں گی جبکہ دیگر کو مقامی سطح پر مصر کی قومی ریلوے انڈسٹریز کمپنی اور جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی تیار کرے گی۔
دونوں کمپنیز نے جوائنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا معاہدہ کیا تھا جسے سوئیز کنال اکنامک زون میں تعمیر کیا جائے گا۔اس پلانٹ میں 5 ہزار مصری شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔