برطانوی شہر ناٹنگھم میں طالبعلموں سمیت3افراد قتل

برطانوی شہر ناٹنگھم میں طالبعلموں سمیت3افراد قتل
کیپشن: 3 people, including students, were killed in the British city of Nottingham

ایک نیوز : برطانوی شہر ناٹنگھم میں طالبعلموں سمیت3افراد کوقتل کردیاگیا۔ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
برطانوی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ناٹنگھم میں طالبعلموں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک اور واقعہ میں مشتبہ شخص نے 3 راہگیروں کو بھی کچل دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک 31 سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال ہے اس نے اکیلے یہ کام کیا ہے۔ ناٹنگھم شائر پولیس کے جاسوس انسداد دہشت گردی کے افسران کے ساتھ مل کر تفتیش میں مصروف ہیں۔

 چیف کانسٹیبل کیٹ مینیل نے کہا کہ یہ ایک ہولناک اور المناک واقعہ ہے جس میں تین لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تین افراد میں سے دو ناٹنگھم یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔

اے پی کے مطابق پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ تینوں افراد کیسے مارے گئے لیکن کہا کہ پہلا حملہ صبح کے وقت ہوا جب شہر کے اندر کی سڑک پر دو افراد مردہ پائے گئے۔ ایک تیسری لاش بعد میں دوسری گلی سے ملی۔ عینی شاہدین نے تقریباً 90 منٹ بعد شہر کے مرکز میں ایک خوفناک منظر بیان کیا جب وین سڑک کے ایک کونے پر پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گئی اور پھر فرار ہو گئی۔

 

برطانوی شہر ناٹنگھم میں طالبعلموں سمیت3افراد قتل

History

Close |

Clear History