راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہوگا تو اس کا مطلب پارلیمنٹ ختم: عمران خان

Jun 14, 2022 | 18:41 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آج چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے ،ہم روس سے 30 فیصد سستا تیل خریدنے جا رہے تھے ،لیکن امریکہ نے اپنی مرضی کے حکمران ہم پر مسلط کر دئیے،ان حکمرانوں نے دو ماہ ہمارے ساڑھے تین سالوں سے زیادہ مہنگائی کر دی ہے ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہوگا تو اس کا مطلب پارلیمنٹ ختم، راجہ ریاض لوٹا ہے وہ ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا.
عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت نے مکمل لاک ڈاؤن لگایا تو لوگ بھوک سے مرنے لگے ،پوری دنیا کے کرونا کے حوالے سے ہماری حکمت عملی کی تعریف کی ،یہ لوگ جس حکومت کو نا اہل کہتے تھے اسی حکومت نے سخت ترین لاک ڈائون میں ملکی معیشت اور غریبوں کو بچا یا ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کورونا کے درمیان پوری دنیا کی طرف سے کہا گیا کہ لاک ڈائون لگا دیا جائے ،اپوزیشن کی طرف سے شور مچایا گیا کہ مکمل لاک ڈائون لگایا جائے لیکن ہم نے معیشت اور غریبوں کو بچایا ۔
عمران خان کا کہنا تھا میرا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے ۔ہم نے پاکستانی صنعتوں کو پیسہ دیا تاکہ پاکستانی معیشت کا پہیہ اور غریبوں کا چولہا جلتا رہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا 30سالوں سے دوخاندانوں نے پاکستان پر حکومت کی ،آج یہ چور اکھٹے ہوگئے ہیں ،آج ایک بار پھر امریکہ نے ان حکرانوں کو ہم پر مسلط کر دیاگیا ہے ،پاکستان بہتری کی طرف جا رہا تھا ،ہم روس سے 30 فیصد سستا تیل خریدنے جا ررہے تھے ،لیکن امریکہ نے اپنی مرضی کے حکمران ہم پر مسلط کر دئیے کیونکہ امریکہ انہیں کنٹرول کر سکتا ہے کیونکہ ان حکمرانوں کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہیں ۔چوروں کے ٹولے کو ہم پرمسلط کر دیا گیا ۔
عمران خان نے کہا آج انہی حکمرانوں نے ہمارے ساڑھے تین سالوں سے زیادہ مہنگائی کر کے غریبوں کا گلہ گھونٹ دیا ہے ،گھی آٹا چینی کی قیمتوں میں بے پنا ہ اضافہ کر دیا گیا ۔
مزیدخبریں