اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے نوٹسز جاری کردئیے

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے نوٹسز جاری کردئیے
نمرہ بخاری: لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے واضح احکامات دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق پر ہدایات جاری کیں۔ لیکن عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں کی۔ لہذا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
بعدازاں جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردئیے۔