قیدیوں کیلئے ویڈیو کال کی سہولت شروع کرنے کا فیصلہ

Jun 14, 2022 | 15:39 PM

muhammad zeeshan
نمرہ بخاری: قیدیوں کیلئے ویڈیو کال کی سہولت شروع کرنے کا فیصلہ،لاہورجیل میں قید افراد اپنے رشتہ داروں اور دوست و احباب سے ہفتے میں 2 مرتبہ بات کرسکیں گے۔
حکومت کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کیلئے سہولتوں کا سلسلہ جاری ہے۔جیل حکام کے مطابق قیدی اب رشتہ داروں اور دوست احباب کو ہفتے میں 2 دفعہ کال کرسکیں گے۔کوٹ لکھپت جیل سے ابتدائی طورپر 2 دفعہ کالز کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔ہفتے میں 2 دفعہ 15 منٹ کال کروائی جارہی ہے۔روزانہ 1500قیدیوں کو پی سی او سے کال کروائی جا رہی ہے۔
اس سے قبل جیلوں میں ہفتے میں ایک دفعہ کال کروائی جارہی تھی جبکہ جیلوں میں ویڈیو کالز کیلئے بھی اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور تمام جیلوں میں قیدیوں کیلئے دوپہر کا لاک اپ ختم کردیا گیا۔قیدی صبح بیرکس سے نکلنے کے بعد رات کو ہی واپس بیرکس میں بھجوائے جائیں گے۔ دوپہر کے اوقات میں قیدی احاطے میں ہی موجود رہیں گے۔وزیراعلی کے حکم پر جیلو ں میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدخبریں