سعودی عرب میں حجاج کرام پرسے اہم پابندی ختم

سعودی عرب میں حجاج کرام پرسے اہم پابندی ختم
ایک نیوز نیوز: سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ حاجیوں پر سے اہم پابندی اٹھا لی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی ماسک پہننے کی عائد پابندی کو ہٹا لیا گیا ہے۔جبکہ شاپنگ مالز میں ماسک پہننے کی پابندی ہٹا لی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب میں تقریبات میں بھی ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی جب کہ ہوائی اڈوں اور پروازوں میں بھی ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نےدعویٰ کیا ہے کہ مملکت بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کامیاب رہی تاہم وائرس سے بچاؤ کے لئے بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم جاری رہے گی۔