رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے 10.35 ملین امریکی ڈالر نہیں لیں گے۔
جانی ڈیپ کےوکیل بینجمن چیو نے بتایا کہ جانی ڈیپ کا اس مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ اُنہیں پیسوں سے کوئی غرض نہیں تھا، یہ مقدمہ سو فیصد اُن کی عزت اور وقار کی بحالی سے متعلق تھا۔
یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ جانی ڈیپ کو صرف 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم امبر کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتیں جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے پر ہالی ووڈ سپر اسٹار جانی ڈیپ کو مشورہ دیا تھا میری خواہش ہے کہ اب جانی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے تمام نقصانات کو معاف کرتے ہوئے ایک بیان دیں کہ جو کچھ ہوا اس کا مقصد پیسے نہیں تھے۔جانی نے جمائما کا مشہور مانتے ہوئے پیسے لینے سے انکار کر دیا ہے ۔
I wish Johnny Depp would now give a statement waiving all Amber Heard’s damages, saying it was never about the money, urge the trolls to stand down & wish her well.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 1, 2022