رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل گورنر ہاوس میں ایک اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعلیٰ اور مونس الہی کی موجودگی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو منحرف اراکین کیخلاف مقدمات درج کرنے کا کہا تھا۔
تاہم منحرف اراکین کے فیملی ممبران کو گرفتار نہ کئے جانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ناراض ہوگئے اور ان کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کی دھمکی بھی دی تھی ۔
وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر عدالت کے حکم پر عمل درآمد کروانے ،اسمبلی ارکان پر کالی وردی میں ملبوس حملہ آوروں کیخلاف کارروائی بھی پرویز الہٰی کی ناراضگی کا سبب بنی۔
اسپیکر نے رولنگ دے رکھی ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری آئیں گے تو اجلاس ہوگا اور حکومت نے واضح اعلان کردیا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری اسمبلی نہیں آئیں گے۔