کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوایک بار پھر کرونا کا شکار

Jun 14, 2022 | 12:29 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک دفعہ پھر کورونا کا نشانہ بن گئے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے اپنے کرونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی
سماجی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کروں گا۔جسٹن ٹروڈو نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تو لگوا لیں، اور اگر آپ نے کورونا ویکسین لگوالی ہے تو بوسٹر شاٹس لگوائیں۔
اس سے قبل فروری میں بھی جسٹن ٹروڈو میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق کینڈین وزیراعظم نے چند روز قبل امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی ایک سمٹ میں شرکت کی تھی جہاں ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔


مزیدخبریں