ایک نیوز:سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے شوہر کی جان بچانے والے بہادر افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے "بہادر" افسران کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ریپبلکن سیاستدان کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالیں،جب ڈونلڈ ٹرمپ کو گولی لگی تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ میری اور بیرن کی زندگی تباہی کے دھانے پر آگئی ہے۔
انہوں نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اپنی "مخلصانہ ہمدردی" کا اظہار بھی کیا ہے۔