ایف اے پی کا ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس ایونٹس کیلئے  ٹرائلز کا شیڈول جاری 

Jul 14, 2024 | 22:43 PM

ایک نیوز: اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس ایونٹس کے لیے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اس سال ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس کے 3ایونٹس شیڈول ہیں ،ساؤتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک بھارت کے شہر چنائی میں شیڈول ہے ،ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ 4سے 6اکتوبر تک بھارت میں شیڈول ہے ،ساؤتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئن شپ 3نومبر کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی ۔ 

تینوں ایونٹس کیلئے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ٹرائلز لینے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرائلز 27 اور 28 جولائی کو پنجاب   سٹیڈیم کے اتھلیٹکس ٹریک پر ہوں گے ،جونئیر ٹیم کے ٹرائلز میں 2005 سے 2008 کے درمیان پیدا ہونے والے اتھلیٹس حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔  

مزیدخبریں