ایک نیوز: نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے صحافی حسن زیب جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطاطق حملہ آور صحافی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے،پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا،مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندان اور صحافی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، حسن زیب کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔