ایک نیوز:صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی میں تیزی کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے افسران آٹے کی عام مارکیٹ میں فراہمی کو یقینی بنائیں، محرم الحرام کے پیش نظر کسی بھی ضلع میں آٹا سٹاک کی قلت یا قیمتوں بارے شکایات موصول نہ ہوں، عوام اطمینان رکھیں، وزیر اعلی پنجاب آٹے کی قیمتوں اور سپلائی کو خود مانیٹر کر رہی ہیں، کسی صورت آٹے و روٹی کی قیمتوں پر کمپرومائز نہ کیا جائے، عوام سے گزارش ہے کہ آٹے و روٹی کی قیمتوں اور معیار بارے ٹال فری نمبر پر شکایات درج کروائیں، شکایات کا اندراج ٹال فری نمبر 08002345 پر کروایا جاسکتا ہے۔
بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں محرم الحرام کے پیش نظر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو فول پروف بنایا جارہا ہے،وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر خود فیلڈ میں جاکر تمام انتظامات کی نگرانی کر رہا ہوں، تمام سٹیک ہولڈرز کی مدد اور مشاورت سے پرامن محرم الحرام گزار رہے ہیں۔