روس نے ٹرمپ پر حملے کا ذمہ دار  بائیڈن انتظامیہ کو ٹھہرادیا 

Jul 14, 2024 | 20:41 PM

ایک نیوز: روس نے امریکا کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کوٹھہرادیا ہے۔

کریملن ترجمان دمیتری پیسکوف  کا کہنا ہے کہ روس سیاسی جدوجہد میں تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہے، ٹرمپ پر ہوئے حملے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، روس یہ نہیں سمجھتا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے، ٹرمپ کے ارد گرد بنایا گیا ماحول اس صورتحال کی وجہ بنا جو آج امریکا کو درپیش ہے۔

 دمیتری پیسکوف   کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا ٹرمپ کو فون کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔  

مزیدخبریں