ایک نیو؛چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سپریم کو رٹ کے قانونی اور آئینی فیصلے کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر وکلاء کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ اور آزاد عدلیہ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے قانونی اور آئینی فیصلے کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پی ٹی آئی کی پہنچان کو مانا گیا پی ٹی آئی کو خان صاحب نے محنت کرکے اس مقام تک پہنچایا ہے، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ باقی 41 ایم این ایز الیکشن کمیشن جمع کرائیں ،اگر پی ٹی آئی ان کی تصدیق کرے تو وہ بھی پی ٹی آئی کے اراکین مانے جائیں گے ابھی تک ہمیں 41 میں سے 25 حلف نامے آ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو اٹھایا گیا ہمارے دفتر میں کام کرنے والے کئی ساتھی لاپتہ ہیں ،ہمارے ایم این اے کے بھائی اور 16سالہ بیٹے کو اٹھایا گیا اور بچے کی چیخیں اس کی ماں کو فون پر سنائی گئیں، ہم سپریم کورٹ میں اس کے حلف نامے بھی جمع کرائیں گے ، 3 جنوری کو سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وزیراعظم حلف نامہ جمع کرائیں کہ کسی کو اس کے گھر سے اٹھایا نہیں جائے گا ،ہم سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں اس حلف نامے پر عمل درآمد کرایا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا سپریم کورٹ اب تک اٹھائے گئے کارکنان کو بازیاب کروائے۔