پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار 

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار 
کیپشن: PTI leader Sanam Javed arrested again after release

ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کے وکیل علی اشفاق نے ٹویٹ کیا ہے کہ صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا، ہم نے بغیر  مذاحمت کے انہیں پولیس کے حوالے کردیا ہے,قانون کا احترام کرنیوالوں کا یہی رویہ ہونا چاہئے اور یہی ہم نے کیا ہے۔ 

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔

عدالت سے رہائی کے بعد وہ وکلا کے ہمراہ روانہ ہوگئیں تھیں۔

خیال رہے کہ 10 مئی 2023 کو گرفتار ہونے والی صنم جاوید کو 14 ماہ 4 دن قید رہنے کے بعد آزادی ملی تھی۔