بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت نومئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت نومئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
کیپشن: The founder of PTI was arrested in 12 cases of November including Jinnah House

ویب ڈیسک:  بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردی کےسب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  انویسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جناح ہاؤس حملے کےمقدمے میں گرفتاری ڈال  دی ہے ، بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی۔

لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط  گرفتاری ڈالی، پولیس ذرائع کے مطابق   بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9مئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق   عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دی، پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے، جناح ہاؤس حملے سےمتعلق تفتیش کےلیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں،4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروارکھی ہے۔