گورنر سندھ سے گورنرکے پی کی ملاقات،سیاحت کے فروغ ودیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے گورنرکے پی کی ملاقات،سیاحت کے فروغ ودیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: Governor KP meeting with Sindh Governor, discussing tourism promotion and other matters of interest

ایک نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں بین الصوبائی روابط، سیاحت کے فروغ، وفاقی تعاون سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی روابط سے دوطرفہ مفادات کو تقویت حاصل ہوسکتی ہے، وفاقی تعاون سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپ کے عوامی فلاحی اقدامات بالخصوص آئی ٹی کورسز قابل تقلید ہیں۔