پی ٹی آئی ایم این اے بیرسٹر صاحبزادہ محمد امیر سلطان لاہور سے اغوا 

Jul 14, 2024 | 16:09 PM

ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے بیرسٹر صاحبزادہ محمد امیر سلطان ایم این اے کو رات گئے لاہور میں ان کے گھر سے چھاپہ مار کر اغوا کر لیا گیا ۔
شیخ امتیاز رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لو ،ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے ،شر م کرو حیا کرو امیر سلطان کو رہا کرو ،جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں رہا کرو رہا کرو امیر سلطان کو رہا کرو۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی حافظ ذیشان رشید نے کہا ہے کہ صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے رات گئے اغوا کیا گیا،صاحبزادہ امیر سلطان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ صاحبزاہ امیر سلطان کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا،رکن قومی اسمبلی کے اغواء کےُمتعلق بھی کوئی اطلاع نہیں، لواحقین درخواست دینگے تو کارروائی کا آغاز کرینگے ۔

مزیدخبریں