8اور9محرم کو پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی:پی ڈ ی ایم اے 

8اور9محرم کو پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی:پی ڈ ی ایم اے 
کیپشن: Forecast of heavy rains in Punjab on 8 and 9 Muharram: PDMA

ایک نیوز:ترجمان پی ڈ ی ایم اے کا کہنا ہے کہ 8اور9محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔ 
پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کے امکانات ہیں، محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے،بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے۔ 
خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے،دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے،ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،ندی نالوں کے کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیانے کہا کہ 8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں،ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔