سٹیج اورٹی وی کے سینئر اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے

سٹیج اورٹی وی کے سینئر اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے
کیپشن: Senior stage and TV actor Mujahid Rana passed away

ویب ڈیسک:پاکستان کے سٹیج اورٹی وی کے سینئر اداکار مجاہد رانا لاہور میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 60سالہ اداکار مجاہد رانا جگر اور مہروں کے مرض میں مبتلا تھے اور ایک ہفتے سے لاہور کے میؤ ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
اداکار کی نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی، مجاہد رانا نے اپنے تمام کیریئر میں سٹیج اور ٹی وی کے کئی ڈراموں میں کام کیا۔