ایک نیوز: چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پلان بی اور ہائی برڈ وینیو کی خبروں کے معاملے پرذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئینز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے موقف سے نہیں ہٹے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ایک ہی موقف برقرار رہے گا ، پی سی بی تین وینیوز پر تمام 8 ٹیموں کے میچز کے انتظامات کرنے میں مصروف ہے ، چیمپئینز ٹرافی کے لیے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کےلیے بھاری اخراجات کیے جا رہے ہیں۔
ہائی برڈ اور پلان بی کی باتیں ہونے سے پی سی بی اپنے انتظامات نہیں روکے گا،آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان اپنا موقف زور دار طریقے سے پیش کرے گا، پلان بی رکھنا آئی سی سی کا کام ہے ، پاکستان کا کام اپنے موقف کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، بھارت کے سوا چیمپئینز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں ،بھارت کا پاکستان نہ آنے کا موقف کمزور ہے ، اگر ایسا ہوا تو پاکستان بھی 2026 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا ۔
ماضی کے مقابلے میں پاکستان مستقبل میں سخت موقف اپنائے گا،2024 میں کسی کے لیے پاکستان سے میچز منتقل کرنا آسان نہیں ہے ۔