تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی لیگز نہیں کھیل سکیں گے:پی سی بی

ٹیسٹ، ون ڈے ،ٹی 20 کھیلنے والے کھلاڑی لیگز نہیں کھیل سکیں گے:پی سی بی
کیپشن: Players playing Tests, ODIs, T20s will not be able to play leagues: PCB

 ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹار کرکٹرز کو انجریز اور تھکاوٹ سے بچانے کی نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے، تین فارمیٹ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20کھیلنے والے کھلاڑی لیگز نہیں کھیل سکیں گے۔
  پی سی بی سربراہ ، ہیڈکوچز اور شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے،بابر اعظم، شاہین، آفریدی، محمد رضوان، نسیم شاہ کو لیگز کے لیے فی الوقت این او سی نہ دیا جائے گا ، لیگز کھیلنے سے کھلاڑیوں پر کام کا زیادہ بوجھ پڑنے کے ساتھ فٹنس ایشوز بھی ہو سکتے ہیں۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو دی ہینڈرڈ، محمد رضوان، بابر اعظم ، شاہین آفریدی کے گوبل کینیڈا لیگ کے لیے این او سی نہیں ملے گا۔
دوسری جانب پاکستان شاہینز برسبین پہنچ گئی، پاکستان شاہینز مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے ڈارون پہنچے گی۔
 پاکستان شاہینز آسٹریلیا کے دورے پر بنگلہ دیش اے خلاف دو چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی،دو چار روزہ میچوں کے علاوہ پاکستان شاہینز دو ون ڈے میچز اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے گی۔