وزارت خزانہ نے غیر ترقیاتی فنڈز کے اجراکیلئے حکمت عملی جاری کردی 

وزارت خزانہ نے غیر ترقیاتی فنڈز کے اجراکیلئے حکمت عملی جاری کردی 
کیپشن: The Ministry of Finance issued a strategy for the release of non-development funds

ایک نیوز: وزارت خزانہ نے غیر ترقیاتی فنڈز کے اجراکیلئے حکمت عملی جاری کردی ، وزارت خزانہ نے میمورنڈم جاری کردیا ۔
پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد غیر ترقیاتی بجٹ جاری ہوگا، دوسری اور تیسری سہ ماہی میں 25، 25 فیصد جاری ہوگا ،چوتھی سہ ماہی میں 35 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ 
دفتر اور رہائشی عمارتوں کے کرائے، پنشن کی رقم، ایل پی آر ان کیشمنٹ اور وزیراعظم امدادی پیکج کے تحت امدادی رقوم کی فراہمی کیلئے 45 فیصد کے فنڈز پہلی ششماہی میں جاری ہوں گے، 55 فیصد غیر ترقیاتی بجٹ دوسری ششماہی میں جاری کیا جائے گا۔ 
سبسڈیز، گرانٹس اور قرضے کیس ٹو کیس کی بنیاد پر خزانہ ڈویژن کے ذریعے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو جاری کیے جائیں گے غیر ملکی زرمبادلہ کی ادائیگیوں کے لیے فنڈز، فنانس ڈویژن کے ایکسٹرنل فنانس ونگ کی منظوری دی گئی۔