آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی،وزیر اعلیٰ پنجاب  

آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی،وزیر اعلیٰ پنجاب  
کیپشن: There will be shortage of flour and bread will not be expensive, Chief Minister Punjab

ایک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فلورملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی،مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلورملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کرلیا گیا ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعلی ٰپنجاب نے ہڑتال کے نتیجے میں آٹے کی قلت اور عوام کے لئے روٹی مہنگی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا ،آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا۔
 وزیراعلی ٰپنجاب نے کہا کہ جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گی،جائز مسائل کے حل کے لئے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔