شہری مہنگائی کی حالیہ تازہ لہر سے پریشان

Jul 14, 2024 | 11:32 AM

ایک نیوز:ملتان کے شہری مہنگائی کی حالیہ تازہ لہر سے پریشان ہیں،مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔
خریداری کیلئے آئے شہری بھی قیمتیں سن کر پریشانی کا شکار ہیں،کالی مرچ کا ریٹ 3000 روپے فی کلو تک جا پہنچا ،بڑی الائچی 6500 روپے کلو،چھوٹی الائچی 10ہزار روپے کلو تک میں فروخت جاری ہے۔
 لونگ 4200 روپے کلو،زیرہ کی قیمت 2000 روپے فی کلوتک پہنچ گئی ، لال مرچ 800 روپے کلو،پسی ہوئی سفید مرچ کی 3500 روپے کلو تک میں فروخت جاری ہے۔    دوسری جانب لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے،آٹھ دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 157 روپے کلو اضافہ ہواہے۔
  مرغی کے گوشت کی آج قیمت 541 روپے کلو ہوگئی ،لاہور میں برائلر گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ،آٹھ دن قبل قبل مرغی کے گوشت کی قیمت 384 روپے کلو تھی۔    

مزیدخبریں