ڈونلڈٹرمپ پرقاتلانہ حملہ کرنیوالے کی شناخت ہوگئی

Jul 14, 2024 | 11:16 AM

ایک نیوز:ڈونلڈٹرمپ پرقاتلانہ حملہ کرنیوالے کی شناخت ہوگئی،ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ 20سالہ حملہ آورتھامس میتھوکروکس کا تعلق پنسلوانیا سے ہے ، حملہ آورپنسلوانیا کے شہربیتھل پارک سے ہے۔ ایف بی آئی نے بتایا ہے کہ تھامس میتھیو کروکس ٹرمپ کی پارٹی ریبلیکن کا رجسٹرڈ رکن تھا۔

دوسری جانب ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کا ایک نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ مشکوک شخص کو اسلحہ کے ساتھ چھت پر دیکھا،سکیورٹی فورسز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت کیلئے اقدامات نہیں کئے، ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کی غلطیاں ہیں،امریکی صدر جوبائیڈن نے صرف لکھے ہوئے دو فقرے بول دیئے۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا ملک کا مستقبل کیا ہے، جمہوریت کہاں کھڑی ہے، تمام ریپکندو رہنما خوفزدہ ہیں کہ آئندہ الیکشن مہم میں کوئی اور واقعہ پیش نہ آ جائے، ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف آسمان کو چھو رہا ہے، جوبائیڈن کی پالیسیوں کی وجہ سے ٹرمپ کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، جوبائیڈن اور اوباما انتظامیہ پورا نظام ریپکن  اور ٹرمپ کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلے ہی مقدمات بنا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، اس کے ذمہ دار جوبائیڈن اور اوباما انتظامیہ کی خارجہ پالیسیاں ہیں،ریپبلکن نیشنل کنونشن کل سے شروع ہو رہا ہے، وہاں پر بھی حملہ ہونے کی رپورٹس ایجنسیوں کے پاس موجود ہیں۔

مزیدخبریں