سائبر کرائم کا مقدمہ :صنم جاوید کو آج سیشن کورٹ میں پیش کیا جائیگا

سائبر کرائم کا مقدمہ :صنم جاوید کو آج سیشن کورٹ میں پیش کیا جائیگا
کیپشن: Cyber ​​crime case: Sanam Javed will be produced in session court today

ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں صنم جاوید کو آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پی ٹی آئی کی سپورٹرصنم جاوید کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 ایف آئی اے  کی ٹیم نےصنم جاوید کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا ، صنم جاوید کے خلاف 9 مئی کو ٹوئیٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، صنم جاوید کے والد جاوید اقبال ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد پہنچ گئے۔    
صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان کی ایک نیوز سے گفتگو ہوئی،انکا کہنا تھا کہ صنم جاوید کو کل گجرانوالہ جیل سے رہائی ملی ،قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پورا گجرانوالہ بند رکھا،ہمیں اطلاع ملی کالے کپڑوں میں خاتون ایف آئی اے سے ہیں ۔
صنم جاوید کے والد نے مزید بتایا کہ میں نے ایف آئی اے سے پوچھا صنم جاوید کو کس مقدمے اور کہاں لے کر جارہی ہیں ،محترمہ نے کہا میں بتانے کی پابند نہیں ہوں،چار پانچ پولیس والوں نے مجھے پکڑا اور گاڑی میں بند کردیا، صنم جاوید کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا،ہم صنم جاوید کی گرفتاری قانونی گرفتاری نہیں سمجھتے، میں نے اسلام آباد کے تمام لیڈیز پولیس سٹیشن میں چیک کیا، صنم جاوید کہی بھی نہیں ملی، ہم بار بار کہ رہے ہیں قانون اور آئین کے ساتھ نہ کھیلیں۔