ایک نیوز :امریکی سیکریٹ سروس میں خیریت سے ہوں، ٹرمپ نے گھنا ؤ نے فعل میں فوری کارروائی پر سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔
امریکی سیکریٹ سروس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خیریت سے ہیں،ٹرمپ ٹھیک ہیں،مقامی طبی سہولت میں معائنہ کیا جارہا ہے، ریلی میں پیش آنیوالے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی،جیسے ہی معلومات حاصل ہونگی،عوام کو آگاہ کردیا جائیگا۔
انتخابی ریلی پر حملے کے بعد ٹرمپ نےسوشل میڈیا پر بیان دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ گولی میرے سیدھے کان کے اوپری حصے کو چھوتے ہوئی گئی،کافی خون بہا، سرسراہٹ کی آواز سنی،گولیاں چلیں،فوری معلوم ہوا کہ کچھ غلط ہے،ناقابل یقین ہے کہ ہمارے ملک میں اس طرح کی کارروائی ہو سکتی ہے،اس وقت شوٹر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں جو اب مر چکا ہے۔
خیال رہے کہ پنلسوینیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہو ئے،گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی گزری۔
امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو حفاظتی حصار میں لے کر روانہ ہوگئے، فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے سٹیج پر موجود تھے۔