سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی

Jul 14, 2024 | 09:11 AM

ایک نیوز: پنلسوینیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہو ئے،گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی گزری۔

امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو حفاظتی حصار میں لے کر روانہ ہوگئے، فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے سٹیج پر موجود تھے۔    
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی،ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے گر پڑے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہو ئے،گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی گزری۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے،سنائپر اسٹیج کے قریب چھت پر موجود تھا، ریلی پر متعدد گولیاں فائر کی گئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ سے متعلق مجھے تفصیل نہیں بتائی گئی،بعد ا ز ا ں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے بارے صدر جوبائیڈن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ 

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایسے واقعے کی مذمت کے لیے بطور ایک قوم متحد ہونا چاہیے، ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے،یہ جان کر خوشی ہوئی،امریکا میں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں،ٹرمپ اسکے خاندان اور ریلی میں شریک افراد کیلئے دعا گو ہوں،واقعہ سے متعلق مزید معلومات کا نتظار کر رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر بش نے کہا ہے کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے۔
سابق صدر باراک اوباما نے کہا کہ ہماری جمہوریت میں سیاسی تشد کی قطعاً کوئی جگہ نہیں،ٹرمپ واقعے میں شدید زخمی نہیں ہوئے جو باعث اطمینان ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ حیران کن ہے،نائب صدر کملہ حارث کی جانب سے بھی واقعہ مذمت کی ہے، متعدد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے لیے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان کے مطابق ان کی حالت کافی بہتر ہے، واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک میں رہائش گاہ پر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔    
پینسلونیا کے گورنر جاش شپیرو نے فائرنگ کے واقع کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ریلی پر فائرنگ سے حیران اور غزدہ ہوں۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ٹر مپ پر حملے کے مناظر خوفزدہ کردینے والے ہیں ۔ 
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔    
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں،خوشی ہوئی کہ ٹرمپ محفوظ ہیں،جمہوریت میں تشدد کی قطعی کوئی جگہ نہیں۔

مزیدخبریں