اسلام آباد ، مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 میں خاتون سے مبینہ زیادتی

اسلام آباد ، مارگلہ ہلز کے ٹریل 3 میں خاتون سے مبینہ زیادتی
کیپشن: Alleged rape of a woman in Trail 3, Margalla Hills, Islamabad

 ایک نیوز :اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ 
پولیس کے مطابق خاتون سےمبینہ زیادتی کا واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کرراولپنڈی بلایا۔

 ایف آئی آر میں میں کہا گیا ہے کہ نعمان انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری لے گیا جہاں گن پوائنٹ پر ایک شخص نے زیادتی کانشانہ بنایا اور واقعے کا بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ٹریل تھری پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف مقامی پولیس کوتفتیش میں مکمل معاونت فراہم کرتا ہے۔