پیوٹن یوکرین میں جنگ ہار گئے ہیں، امریکی صدر

Jul 14, 2023 | 22:03 PM

ایک نیوز :امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں جنگ ہار گئے ہیں۔ اس وقت ماسکو کو وسائل کی کمی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے۔
نورڈک ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد ہیلسنکی میں پریس کانفرنس کے دوران جوبائیڈن نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن جنگ ہار گئے۔ ان کے لیے یوکرین میں جنگ جیتنا ناممکن ہے۔امریکی صدر بائیڈن نے مزید کہا وہ یوکرین کے بحران کے پس منظر میں روس کے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا امکان نہیں دیکھ رہے۔ مغرب نے چین اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے اس قدم سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یوکرین کا جوابی حملہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا باعث بنے گا۔ امید اور توقع ہے یوکرین اپنی جارحیت میں اہم پیشرفت کرے گا اور یہ صورتحال کسی وقت بات چیت کے ذریعے حل کی طرف لے جائے گی۔
بائیڈن نے کہا کہ یوکرین نیٹو میں شامل ہو جائے گا۔ روسی صدر پوتین آخر میں فیصلہ کریں گے کہ جنگ جاری رکھنا روس کے مفاد میں نہیں ہے۔ روس یوکرین کے ساتھ برسوں تک اپنی جنگ جاری نہیں رکھ سکتا۔ جنگ کے دوران کوئی بھی نیٹو میں شامل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کا مطلب تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو گا۔

مزیدخبریں